26 جنوری 2011 - 20:30

بیان میں آیا ہے کہ عالم ربانی اور فقیہ صمدانی مرحوم آیت اللہ محمد علی عَمری، ـ جنہوں نے اپنی بابرکت عمر اسلام اور مکتب اہل بیت عصمت و طہارت علیہم السلام کی خدمت میں گذاری ہے ـ کا انتقال صدمے اور ملال و غم و افسوس کا باعث ہوا۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بعثہ رہبر معظم انقلاب (مدینہ منورہ اور مکہ معظمہ میں رہبر معظم کے دفتر)، عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی، مجمع التقریب بین المذاہب الاسلامیة، ادارہ اسلامی تعلقات و ثقافت، جامعةالمصطفی العالمیة، تہران کے مجاہد علماء کی تنظیم "جامعہ روحانیت مبارز تہران"، ائمہ جمعہ کی پالیسی ساز کونسل، اسلامی تبلیغات تنظیم اور امور مساجد کے مسائل کے حل و عقد کے مرکز نے علمائے اعلام، محترم اہل علم حضرات، خدمتگزار سرکاری اہلکاروں، شہداء کے معظم خاندانوں، آزادگان (دفاع مقدس میں بعثیوں کے ہاتھوں قید ہوکر رہائی پانے والے مجاہدین)، جانبازوں (دفاع مقدس میں جسمانی لحاظ سے معذور ہونے والے مجاہدین) اور بیت اللہ الحرام کے زائرین سمیت تمام عوامی طبقات کو اس مجلس میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مؤمنین کی شرکت پسماندگان کے لئے قلبی تسکین کا باعث ہوگی۔
بیان میں آیا ہے کہ عالم ربانی اور فقیہ صمدانی مرحوم آیت اللہ محمد علی عَمری، ـ جنہوں نے اپنی بابرکت عمر اسلام اور مکتب اہل بیت عصمت و طہارت علیہم السلام کی خدمت میں گذاری ہے ـ  کا انتقال صدمے اور ملال و غم و افسوس کا باعث ہوا۔
ہم اس صدمے پر قطب عالم امکان حضرت ولی عصر عجل اللہ فَرَجَہُ الشریف کی بارگاہ باعظمت، رہبر معظم حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای، مراجع تقلید اور حوزات علمیہ، مرحوم عالم دین کے محترم خاندان اور فرزندوں، کو تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہوئے مؤمنین سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ اتوار 30 جنوری کو 14:30 سے 16:00 تک منعقد ہونے والی مجلس فاتحہ میں شرکت فرمائیں۔
.........
/110